محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے، تاہم بالائی خیبر پختونخوا ،جنوب مشرقی بلوچستان،جنوب مشرقی سندھ ،گلگت بلتستان ، اور کشمیر میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ہفتہ کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک جبکہ بعد از دوپہر مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ رات میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم شام/رات میں کوہستان ،دیر ، سوات ،چترال ، کرم ،پشاور،خیبر اور اورکزئی میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم بعد از دوپہر سیا لکو ٹ ، نارووال، لا ہور، قصور، او کا ڑہ، بہاولنگر، رحیم یار خان ، مری ، گلیات، راولپنڈی ،جہلم، چکوال، اٹک ، بہاولپوراور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
علاوہ ازیں سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورمرطوب رہنے کا امکان ہے، تا ہم تھرپارکر (مٹھی، اسلام کوٹ، نگرپارکر، چھاچھرو، ڈھلی، ڈیپلو، کلوئی)، عمر کوٹ، میرپورخاص، سانگھڑ، خیرپور، شہید بینظیر آباد، مٹیاری، ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد خان، ٹھٹھہ، بدین اور گھوٹکی میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے، تا ہم بعد از دوپہر بار کھان ، لسبیلہ، خضدار اور گردونواح میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقا مات پربارش کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاو شام/رات میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
