بھارت نے بگلیہار اور سلال ڈیم کے اسپل ویز کھول دیے، پاکستان کو ستلج میں سیلاب کی اطلاع دیدی

0

بھارت نے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونے پر بگلیہار اور سلال ڈیم کے اسپل ویز کھول دیے اور پاکستان کو ہائی کمیشن کے ذریعے ممکنہ سیلاب سے مطلع کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق شدید بارش کے سبب دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونے پر بگلیہار ڈیم کے اسپل ویز کھول دیے گئے، دریائے چناب پر بنے سلال ڈیم کے دروازے بھی کھول دیئے گئے۔بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے سبب دریائے چناب میں طغیانی ہے۔ دوسری جانب بھارت نے ایک بار پھر ہائی کمشین کے ذریعے پاکستان کو سیلاب کے حوالے سے آگاہ کر دیا۔بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے حکومت پاکستان کو بھیجے گرئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ دریائے ستلج میں ہریکے زیریں اور فیروزپور زیریں میں پانی چھوڑنے چھوڑا جا رہا ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سیلابی پانی چھوڑے جانے کی وجہ سے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب ہو گا۔وزارت آبی وسائل نے بھارتی مراسلے کے بعد فلڈ الرٹ جاری کر دیا  ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.