sui northern 1

واٹس ایپ نے ایپل ڈیوائسز سے خفیہ طور پر ڈیٹا ہیک کرنیوالا بگ دور کردیا

0
Social Wallet protection 2

میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے آئی او ایس اور میکس ایپس میں موجود "زیرو کلک بگ” کو درست کرنے کا اعلان کیا ہے، جو ایپل ڈیوائسز سے خفیہ طور پر ڈیٹا ہیک کرنے کے لیے استعمال ہو رہا تھا۔

sui northern 2

اس سکیورٹی بگ کا فائدہ اٹھا کر ہیکرز صارف کی کسی بھی کارروائی کے بغیر ان کی ڈیوائسز پر قبضہ کر لیتے اور ان کا ڈیٹا چوری کر لیتے تھے۔ واٹس ایپ نے اس بگ کو درست کرنے کے بعد متاثرہ صارفین کو نوٹیفکیشن بھیج دی ہیں۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل سکیورٹی لیب کے سربراہ نے اسے "ایڈوانس اسپائی ویئر مہم” قرار دیا تھا، جس میں درجنوں صارفین کو نشانہ بنایا گیا۔ میٹا نے تصدیق کی ہے کہ یہ خامی کچھ ہفتے پہلے دریافت کی گئی تھی اور اب اسے ٹھیک کر لیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.