اقراء کنول "سسٹرولوجی” کا ڈیجیٹل فراڈ میں ملوث ہونے کا انکشاف

0

 

پاکستان کی مشہور یوٹیوبر اقراء کنول پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (NCCIA) کی جانب سے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ اقراء کنول، جو "سسٹرولوجی” کے نام سے جانیں جاتی ہیں، کو 2 ستمبر کو ڈیجیٹل فراڈ اور آن لائن جوئے کی تشہیر کرنے کے الزام میں طلب کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، اقراء کنول پر الزام ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا کا سہارا لے کر نوجوانوں کو آن لائن جوئے کی ایپس استعمال کرنے کی ترغیب دی اور اس کے ذریعے مالی فراڈ کیا۔ ان پر یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے مختلف آن لائن ٹریڈنگ ایپس کے ذریعے معصوم افراد سے پیسہ نکالنے کے لیے جعلی اسکیمیں پیش کیں۔

اس کے علاوہ، اقراء کنول پر یہ بھی الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر مختلف بوگس ویب سائٹس کی تشہیر کی، جہاں لوگوں کو سرمایہ کاری کے لیے راغب کیا گیا اور ان سے رقم بٹورنے کی کوشش کی گئی۔

یہ انکشافات اس وقت سامنے آئے ہیں جب NCCIA نے انٹرنیٹ پر بڑھتے ہوئے فراڈ اور آن لائن جوئے کی سرگرمیوں کے خلاف اپنی تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔ ادارے نے اس کیس کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور اقراء کنول سے اس بابت وضاحت طلب کی ہے۔

یاد رہے کہ اقراء کنول ایک معروف یوٹیوبر ہیں جن کے لاکھوں فالوورز ہیں، اور ان کا یوٹیوب چینل "سسٹرولوجی” میں مختلف موضوعات پر ویڈیوز شائع ہوتی ہیں۔ اس انکشاف کے بعد ان کے مداحوں اور سوشل میڈیا کمیونٹی میں کافی بحث چھڑ گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.