
اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں بدھ کے روز ایک اہم انکشاف سامنے آیا کہ وفاقی دارالحکومت کی ایک یونیورسٹی میں ایک ٹیکسی ڈرائیور وٹس ایپ گروپوں کے ذریعے منشیات فروخت کرتا رہا۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ مذکورہ شخص کو بعد میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اجلاس کے دوران اراکین نے جامعات میں منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تشویش کا اظہار کیا اور تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔
