وفاقی وزیر امیر مقام کا دنیور منوگاہ کا دورہ، سیلاب متاثرہ علاقے کا جائزہ

وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے گلگت کے علاقے دنیور منوگاہ کا دورہ کیا، جہاں حال ہی میں مٹی کا تودہ گرنے سے 7 رضاکار جان بحق ہو گئے تھے۔ وفاقی وزیر نے موقع پر جاری امدادی کاموں اور پانی کی بحالی کے عمل کا جائزہ لیا۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت پانی کی بحالی کے کام میں مکمل تعاون فراہم کرے گی اور متاثرہ عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے متاثرین کی فوری بحالی اور امداد کے لیے واضح احکامات دیے ہیں۔
اس موقع پر سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن اور سابق رکن اسمبلی ڈاکٹر محمد اقبال بھی موجود تھے، جنہوں نے وفاقی وزیر کو منوگاہ نالے میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں سے آگاہ کیا۔
