وفاقی وزیر امیر مقام کا پرونشل ایمرجنسی کنٹرول روم کا دورہ، سیلابی صورتحال پر بریفنگ لی

0

وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینیئر امیر مقام نے گلگت میں پرونشل ایمرجنسی کنٹرول روم کا دورہ کیا۔ ان کا استقبال چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا اور ڈائریکٹر جنرل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف حالیہ سیلابی صورتحال اور امدادی کارروائیوں کی نگرانی خود کر رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں وفاقی وزیر نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں اور جاری ریلیف آپریشنز کا جائزہ لینے کے لیے ایمرجنسی کنٹرول روم کا دورہ کیا، جہاں سیکریٹری داخلہ علی اصغر اور ڈی جی جی بی ڈی ایم اے نے انہیں تفصیلی بریفنگ دی۔

بریفنگ سیشن میں چیف سیکریٹری سمیت دیگر اعلیٰ سرکاری افسران نے بھی شرکت کی اور سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال پر رپورٹس پیش کیں۔ اس موقع پر فیڈرل سیکریٹری برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان ظفر حسن، سابق وزیراعلیٰ و صدر مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حفیظ الرحمن، صوبائی وزیر انجینئر محمد انور، صوبائی وزیر غلام محمد اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

وفاقی وزیر نے انتظامیہ کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ وفاقی حکومت متاثرین کی مدد کے لیے مکمل تعاون کرے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ متاثرہ علاقوں میں فوری ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.