پاکستان ٹی ٹونٹی اسکواڈ دبئی پہنچ گیا، پری سیزن ٹریننگ کا آغاز

0

دبئی: سہ ملکی سیریز اور ایشیا کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان کا ٹی ٹونٹی اسکواڈ دبئی پہنچ گیا ہے۔ ٹیم چار مختلف گروپس کی صورت میں دبئی پہنچی۔

پاکستان ٹیم 21 اگست سے 27 اگست تک دبئی میں پری سیزن ٹریننگ کیمپ میں حصہ لے گی، جہاں کھلاڑیوں کی فٹنس، ٹیکنیکل اور اسٹریٹجک تیاریوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

ٹیم کل سے آئی سی سی اکیڈمی میں باقاعدہ ٹریننگ سیشن کا آغاز کرے گی۔

ذرائع کے مطابق ٹریننگ کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کی کارکردگی پر کڑی نظر رکھی جائے گی تاکہ ایشیا کپ اور سہ ملکی سیریز کے لیے حتمی حکمت عملی ترتیب دی جا سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.