بالی ووڈ اداکار عامر خان پر اپنے ہی بھائی فیصل خان نے ایک بار پھر سنگین الزامات لگا دیئے

0

 

بالی وڈ کے معروف اداکار فیصل خان نے ایک بار پھر اپنے بڑے بھائی اور سپر اسٹار عامر خان کے خلاف حیران کن اور سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فیصل نے اپنے بھائی اور پورے خاندان سے تمام تعلقات ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عامر خان نے شادی شدہ ہونے کے باوجود ایک غیر ملکی صحافی جیسیکا ہائنز کے ساتھ تعلقات استوار کیے اور ان سے ایک غیر شادی شدہ بچہ بھی ہے۔ اب انہوں نے کہا ہے کہ عامر ان دعوؤں کو مسترد نہیں کر سکتے۔انہوں نے الزام لگایا کہ عامر خان کا خاندانی رشتہ بہت پیچیدہ ہے اور ان کی ذاتی زندگی کی عوام کے سامنے جھوٹی تصویرپیش کی جاتی ہے، جو حقیقت سے بہت دور ہے۔

پریس کانفرنس میں فیصل خان نے کہا کہ ان کے خاندان نے ان پر دباؤ ڈالا کہ وہ دوبارہ شادی کریں، جبکہ عامر خان کی رینہ دتہ سے طلاق ہو چکی تھی اور وہ جیسیکا ہائنز کے ساتھ تعلقات میں تھے، جس سے ان کا ایک غیر شادی شدہ بچہ بھی ہے۔فیصل نے کہا ”میرا خاندان مجھ پر دوبارہ شادی کا دباؤ ڈال رہا تھا، لیکن میں نے انہیں سمجھانے کی کوشش کی کہ مجھے پہلے اپنی زندگی سنوارنی ہے۔

فیصل نے مزید الزام لگایا کہ ان کے خاندان نے انہیں ذہنی بیمار بتا کر نفسیاتی معائنے اور نشہ آور دوائیں دی، اور ایک سال تک انہیں گھر میں قید رکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے خلاف جھوٹا تاثر پھیلایا گیا کہ وہ ذہنی طور پر کمزور ہیں۔

پریس کانفرنس میں فیصل خان نے کہا کہ ان کی بہن نے اس پریس کانفرنس کو روکنے کی کوشش کی، مگر وہ اپنی بات پر قائم رہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ وہ اپنے خاندان سے مکمل طور پر الگ ہو چکے ہیں، والدین کی جائیداد میں حصہ نہیں لیں گے اور عامر خان کے ساتھ کوئی مالی یا ذاتی تعلق نہیں رکھیں گے۔

فیصل نے انسٹاگرام پر بھی پوسٹ کرتے ہوئے کہا، ”دل شکستہ ہو کر میں اپنے پورے خاندان سے تعلقات ختم کر رہا ہوں۔ یہ فیصلہ بہت مشکل تھا، لیکن زندگی میں آگے بڑھنے کے لیے ضروری تھا۔ میں اپنی زندگی کے نئے دور میں سچائی اور مثبت سوچ کے ساتھ مضبوط کھڑا ہوں گا۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.