ایف نائن پارک میں کرکٹ گراؤنڈ کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے سی ڈی اے کی وضاحت

0

سی ڈی اے انتظامیہ نے ایف نائن پارک میں کرکٹ گراؤنڈ کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف نائن پارک کے اندر نئے کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ یہ منصوبہ صرف موجودہ کرکٹ گراؤنڈ کو بین الاقوامی معیارات پر اپ گریڈ کرنے سے متعلق ہے، جس کا مقصد سپورٹس سہولیات کو بہتر بناتے ہوئے پارک کے تفریحی اور گرین ایریاز کو برقرار رکھنا ہے۔

 

اسی طرح ماحولیاتی اثرات کے حوالے سے خدشات بھی بے بنیاد ہیں۔ اپ گریڈیشن کے کاموں کے دوران کسی بھی گرین ایریا کو نقصان نہیں پہنچایا جائے گا۔ پارک کا قدرتی منظر اور گرین بیلٹس مکمل طور پر محفوظ رہے گے بلکہ، منصوبے میں اضافی لینڈ اسکیپنگ اور بہتر ٹرف مینجمنٹ شامل ہے تاکہ جگہ کو مزین کیا جا سکے اور گرینری میں مزید اضافہ ہوسکے۔

 

یہ بھی وضاحت کی جاتی ہے کہ بچوں کے کھیل کے میدان اور فیملز تفریحی جگہیں اس اپ گریڈیشن سے متاثر نہیں ہوں گی۔ مزید برآں، یہ یقینی بنایا جا رہا ہے کہ عوامی تفریحی سہولیات محفوظ رہیں۔

 

سی ڈی اے عوام کو یقین دلاتی ہے کہ اس بہتری سے شہریوں کو ایف نائن پارک تک رسائی میں کوئی مشکل پیش نہ آئے گی، کام کے دوران اور بعد میں پارک شہریوں کیلئے مکمل طور پر فعال رہے گا۔

 

اس اقدام کا بنیادی مقصد اسلام آباد کے شہریوں کو ایف نائن پارک کے موجودہ ڈھانچے کے اندر عالمی معیار کی کرکٹ اور تفریحی سہولت فراہم کرنا ہے۔ سی ڈی اے شہر کی قدرتی خوبصورتی کو محفوظ رکھتے ہوئے تمام شہریوں کیلئے تفریحی مواقع بہتر بنانے کے عزم پر کاربند ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.