چینی کے بعد آٹا، شہریوں سے منہ مانگی قیمت اینٹھی جانے  لگی

0

 

ایک طرف چینی کی عدم دستیابی اور منہ مانگی قیمت پر فروخت نے شہریوں کو پریشان کر رکھا ہے، دوسری طرف اب  آٹا بھی  منہ مانگے نرخوں پر فروخت کیا جانے گلا ہے۔ شہری اعتراض کرین تو جواب ملتا ہے کہ آٹا مہنگا ہونے لگا ہے۔
چینی کے متلاشی شہری آٹے کی بڑھتی قیمتوں سے پریشان ہونے لگے ہیں۔
اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے سے شہر ی بلبلا اٹھے۔ لاہور شہر میں گزشتہ چار ماہ سے مصنوعی پیدا کی ہوئی مہنگائی کا راج ہے۔
چینی ،گھی ،آئل ،آٹا  اور  روز مرہ استعمال کی دیگر اشیا کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنےلگی ہیں۔
مارکیٹ میں چینی اصل قیمت سے  40 سے 60 روپے فی کلو اضافہ کر کے  200 روپے تک پہنچا دی گئی۔
گھی اور آئل کی قیمت میں بھی 20 سے 40 روپے تک اضافہ دیکھا گیا۔
اب 20کلوآٹےکاتھیلا200روپےتک مہنگا ہو گیا ہے۔
مختلف برانڈ ز کا آٹے کا تھیلا 1600 روپے تک فروخت ہونے لگا ہے۔
چائے کی پتی ،خشک دودھ ،سرف کی قیمتوں میں مرحلہ وار 20 سے 40 روپے اضافہ ہوا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.