sui northern 1

کیا ہوٹلوں میں گدھے کا گوشت کھلایا جارہا ہے؟ کھانے والے تذبذب کا شکار

0
Social Wallet protection 2

گزشتہ دنوں ملک کے مختلف شہروں میں غیر قانونی ذبح خانوں سے بڑی مقدار میں گدھے کا گوشت برآمد ہونے کی خبروں نے عوام میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے۔

 

sui northern 2

خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار دیکھنے میں آئی، جن میں طنزیہ انداز میں کہا گیا کہ "لاہور کے بعد اب اسلام آباد کے شہری بھی گدھے کے گوشت سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔”

 

شہریوں میں بے یقینی اور اضطراب بڑھ گیا ہے، خاص طور پر ان افراد میں جو ہوٹلوں، ریستورانوں اور ڈھابوں پر باقاعدگی سے کھانے کے عادی ہیں۔ لوگ یہ جاننے کے لیے فکرمند ہیں کہ کہیں انہیں بھی نادانستہ طور پر گدھے کا گوشت تو نہیں کھلا دیا گیا۔

 

تاہم خوش آئند بات یہ ہے کہ اسلام آباد کے معروف ہوٹلوں پر کیے گئے معائنے کے دوران گدھے کے گوشت کی موجودگی کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ وہاں موجود گوشت کی خریداری سے متعلق رسیدیں بھی چیک کی گئیں۔ البتہ بعض ہوٹلوں میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات اور حفظان صحت کی خلاف ورزیاں ضرور پائی گئیں۔

 

رنگون بیف پلاؤ کی دکان پر کیے گئے معائنے میں بھی شدید غیر ذمہ داری دیکھنے میں آئی۔ نہ صرف صفائی کے ناقص حالات بلکہ کھانے میں استعمال ہونے والے مصالحہ جات اور انہیں ذخیرہ کرنے کی جگہیں بھی غلاظت سے بھری ہوئی تھیں۔

 

اس صورت حال کے باعث شہریوں میں اعتماد کا فقدان پیدا ہو گیا ہے۔ ہوٹلوں میں موجود کچھ افراد کا کہنا تھا کہ وہ کھانے سے پہلے تسلی کرتے ہیں، لیکن پھر بھی اس خدشے کے پیش نظر اکثر لوگ گوشت کے بجائے دال یا سبزی کو ترجیح دے رہے ہیں۔

 

یاد رہے کہ اسلام آباد کے نواحی علاقے ترنول میں واقع ایک فارم ہاؤس پر قائم غیر قانونی ذبح خانے سے 900 کلوگرام گدھے کا گوشت برآمد کیا گیا، جبکہ 50 زندہ گدھے بھی تحویل میں لے لیے گئے۔

 

اس مکروہ دھندے میں ملوث ایک غیر ملکی شہری کو پنجاب فوڈ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.