sui northern 1

حکومت پنجاب کا ایک اور بڑا منصوبہ کیا؟جانیے

0
Social Wallet protection 2

حکومت پنجاب نے پاکستان ریلوے کے تعاون سے "گرین کوریڈور” منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت 40 کلومیٹر طویل علاقے میں ریلوے ٹریک کے ساتھ 700 کنال رقبے پر سرسبز گرین بیلٹس بنائی جائیں گی۔

یہ منصوبہ شاہدرہ سے رائیونڈ تک ریلوے لائن سے متصل علاقوں میں محیط ہوگا، اور اس پر دو ارب پچیس کروڑ روپے سے زائد لاگت آئے گی۔ منصوبہ ایک سال میں مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

منصوبے میں ریلوے کی پرانی اور ناکارہ بوگیوں کو استعمال میں لاتے ہوئے ان میں لائبریریاں اور کیفے بنائے جائیں گے، تاکہ شہریوں کو نہ صرف تفریح بلکہ تعلیمی سہولتیں بھی فراہم کی جا سکیں۔

گرین کوریڈور منصوبے کو چار پیکیجز میں تقسیم کیا گیا ہے:

  • پہلا پیکج: شاہدرہ سے لاہور ریلوے اسٹیشن تک

  • دوسرا پیکج: لاہور اسٹیشن سے والٹن تک

  • تیسرا پیکج: والٹن سے کوٹ لکھپت تک

  • چوتھا پیکج: کوٹ لکھپت سے رائیونڈ تک

محکمہ ہاؤسنگ پنجاب نے منصوبے کا PC-1 محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کو بھجوا دیا ہے۔ حکام کے مطابق منصوبہ نہ صرف شہر کو خوبصورت بنائے گا بلکہ ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے ریلوے سے تعاون پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ صوبے اور عوام دونوں کے لیے ایک مثبت تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔

Ask ChatGPT
sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.