پنجاب میں طبی عملے کے لیے نئی چھٹی پالیسی متعارف، صرف تین ہفتے کی رخصت، تنخواہ نہیں ملے گی
پنجاب حکومت نے طبی عملے کے لیے گرمیوں کی چھٹیوں سے متعلق نئی پالیسی کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت طبی عملے کو صرف تین ہفتے کی رخصت دی جائے گی اور ان چھٹیوں کے دوران تنخواہ نہیں دی جائے گی۔
محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ چھٹی دینا ایک سہولت ہے، استحقاق نہیں۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری اسپتالوں میں 67 فیصد کلینیکل فیکلٹی اور 50 فیصد بیسک سائنسز فیکلٹی کا ڈیوٹی پر موجود رہنا لازمی ہوگا۔
تمام طبی اداروں میں ایک لیو مینجمنٹ کمیٹی قائم کی جائے گی، جو ہر سال 30 اپریل سے پہلے سالانہ رخصتوں کا لیو روسٹر محکمہ کو جمع کرانے کی پابند ہوگی۔