آج بادل کہاں کہاں برسیں گے؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

0

اسلام آباد سمیت کئی علاقوں میں موسلادھار بارشوں کا امکان

 

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آج اسلام آباد اور دیگر کئی علاقوں میں شدید بارشیں ہونے کا امکان ہے۔ اسلام آباد میں آسمان جزوی طور پر ابر آلود رہے گا اور کچھ مقامات پر تیز بارش متوقع ہے۔

 

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع جن میں دیر، چترال، سوات، بونیر، شانگلہ اور بٹگرام شامل ہیں، وہاں بھی بارش کی توقع کی جا رہی ہے۔ اسی طرح مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مالاکنڈ، مردان اور صوابی کے علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔

 

پشاور، باجوڑ، مہمند، کرم، خیبر، کوہاٹ، کرک، لکی مروت، بنوں، وزیرستان اور ٹانک میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔

 

پنجاب کے مختلف شہروں جیسے راولپنڈی، مری، گلیات، چکوال، اٹک، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، شیخوپورہ اور نارووال میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اسی طرح لاہور، سرگودھا، میانوالی، فیصل آباد، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی بارش کی توقع ہے۔

 

دوسری جانب سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، تاہم عمرکوٹ، تھرپارکر، سانگھڑ، مٹھی اور میرپور خاص میں بارش ہو سکتی ہے۔

 

بلوچستان کے کئی اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، لیکن بارکھان، موسی خیل، لورالائی، خضدار اور آواران میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.