کراچی سے تعلق رکھنے والے ماہی گیروں کی کشتی گوادر بلوچستان میں ڈوب گئی

0

کراچی سے تعلق رکھنے والے ماہی گیروں کی ایک کشتی گوادر، بلوچستان کے قریب سمندر میں ڈوب گئی، جس کے نتیجے میں 2 ماہی گیر جاں بحق ہوگئے جبکہ 3 لاپتہ ہیں۔

پاکستان فشر فوک فورم کے مطابق کشتی میں 6 ماہی گیر سوار تھے۔ ایک ماہی گیر معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا، جبکہ 2 کی لاشیں نکال لی گئیں۔ لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

ڈوبنے والے ماہی گیروں کا تعلق کراچی کے علاقوں ابراہیم حیدری اور مچھر کالونی سے تھا۔ حادثے میں ایک باپ بیٹا بھی شامل تھے، جن میں سے باپ کی لاش مل گئی ہے، جبکہ بیٹا تاحال لاپتہ ہے۔

پاکستان فشر فوک فورم نے ریسکیو آپریشن کو فوری اور مؤثر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.