بارش: لیسکوکے95سےزائدفیڈرزٹرپ کر گئے،مختلف علاقوں میں بجلی بند

0

(نیوز ڈیسک)شہر میں ہونے والی شدید بارش کے باعث بجلی کی ترسیل کا نظام متاثر ہو گیا ہے۔

بارش کے نتیجے میں کئی ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز جل گئے، جس کے باعث لیسکو کے 95 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے اور متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ بجلی کی طویل بندش نے شہریوں کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔
لیسکو کے چیف محمد رمضان بٹ نے فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تمام افسران و عملہ بحالی کے کام کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کریں تاکہ شہریوں کو مزید پریشانی نہ ہو۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.