پاکستان فٹبال فیڈریشن نے نولبرٹو سولانو کو قومی فٹبال ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا

0

پاکستان فٹبال فیڈریشن نے نولبرٹو سولانو کو قومی فٹبال ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔

فیڈریشن کے مطابق سولانو نہ صرف قومی مینز ٹیم بلکہ انڈر 23 ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داریاں بھی سنبھالیں گے۔ ان کے ساتھ 30 سالہ تجربہ رکھنے والے جارج کاستانئیرا کو بطور ایسوسی ایٹ فٹنس کوچ تعینات کیا گیا ہے۔

 

صدر پاکستان فٹبال فیڈریشن کا کہنا ہے کہ سولانو اور جارج کی تقرری سے ٹیم کی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔ سید محسن گیلانی کے مطابق ان کوچز کے وسیع تجربات سے قومی ٹیموں کو سیکھنے اور ترقی کے نئے مواقع میسر آئیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.