لاہور: حکومت اور شوگر ملز مالکان کے درمیان معاہدے کے باوجود چینی کی قیمت میں کمی نہ آ سکی اور شہری بدستور مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں۔

لاہور میں چینی سرکاری نرخ 165 روپے فی کلو مقرر ہونے کے باوجود 190 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے، جس کے باعث کئی دکانداروں نے چینی بیچنا ہی بند کر دیا ہے۔
دکانداروں کے مطابق 50 کلو چینی کا تھیلا 9 ہزار 100 روپے میں ملتا ہے، اور اس میں بھی اکثر مقدار کم یعنی 100 سے 200 گرام تک چینی کم نکلتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت نے جو ریٹ مقرر کیا ہے، اس پر فروخت کرنا نقصان کا سودا ہے۔
دوسری جانب صارفین نے شکایت کی ہے کہ بازار میں چینی اب بھی مہنگی مل رہی ہے، اور حکومت کو چاہیے کہ قیمتوں پر قابو پانے کے لیے مانیٹرنگ نظام کو مؤثر بنائے اور گراں فروشی کی روک تھام کے لیے عملی اقدامات کرے۔
