اختر مینگل نجی پرواز سے آف لوڈ، بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا
ایف آئی اے حکام کے مطابق سردار اختر مینگل کو دبئی جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز سے آف لوڈ کیا گیا، کیونکہ ان کا نام پرویژنل نیشنل آئیڈنٹیفکیشن لسٹ (PNIL) میں شامل تھا، جس کے باعث انہیں سفر کی اجازت نہیں دی گئی۔

اس حوالے سے سردار اختر مینگل نے بیان میں کہا کہ وہ دبئی روانہ ہو رہے تھے جب امیگریشن حکام نے آگاہ کیا کہ ان کا نام PNIL میں شامل ہونے کے باعث انہیں آف لوڈ کر دیا گیا ہے۔
واقعے پر سابق وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ اور غلام نبی مری نے شدید ردعمل دیتے ہوئے سردار اختر مینگل کو سفر سے روکنے کو غیر قانونی اور آئین کے منافی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ سردار اختر مینگل تاحال قومی اسمبلی کے رکن ہیں اور ان کا استعفیٰ بھی تاحال منظور نہیں ہوا، اس لیے ان پر کسی قسم کی سفری پابندی کا کوئی جواز نہیں بنتا۔
