شہر لاہور میں برائلر گوشت کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، سرکاری نرخ نامے کے باوجود برائلر گوشت مہنگے داموں فروخت ہو رہا ہے۔

ہفتے کے روز 5 روپے اضافے کے بعد برائلر گوشت کی قیمت 595 روپے فی کلوگرام تک جا پہنچی جبکہ کئی علاقوں میں یہ 620 روپے فی کلوگرام تک فروخت ہوتا پایا گیا۔
زندہ برائلر کا فارم ریٹ 384 روپے فی کلو مقرر کیا گیا تھا جو ٹریڈرز کو 400 روپے فی کلو میں ملا۔ برائلر کا تھوک ریٹ 397 روپے جبکہ سیلرز کو 420 روپے میں فراہم کیا گیا تاہم پرچون سطح پر زندہ برائلر کی سرکاری قیمت 411 روپے ہے لیکن صارفین کو 431 روپے فی کلوگرام میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
