’’میں پورے بھارت کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ پنجاب اور ہریانہ کے بغیر آپ روٹی نہیں کھا سکتے‘‘ بھگونت مان

0

بھارتی ریاست پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان نے مرکزی حکومت اور بھارتی عوام کو سخت تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی غذائی ضروریات میں پنجاب اور ہریانہ کا کلیدی کردار ہے، اور ان ریاستوں کے بغیر بھارت کھانے کے لیے روٹی تک میسر نہیں رکھتا۔

بھارتی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے دلجیت دوسانج کی ایک فلم پر اعتراضات پر بھی شدید ردعمل دیا۔ ان کا کہنا تھا: "فلم کی شوٹنگ پہلگام واقعے سے بہت پہلے مکمل ہوچکی تھی، مگر محض اس وجہ سے کہ اس میں ایک پاکستانی فنکارہ شامل ہے، فلم پر پابندی لگائی جارہی ہے۔”

انہوں نے مزید کہا: "ہمارا کلچر ایک جیسا ہے، زبان ایک جیسی ہے، وہ بھی پنجابی بولتے ہیں اور ہم بھی۔ پھر یہ فیصلہ کون کرے گا کہ کون محب وطن ہے اور کون غدار؟ کبھی دلجیت کو سردار کہہ کر سراہا جاتا ہے، اور کبھی غدار قرار دے دیا جاتا ہے۔ کیا ہمیں اب حب الوطنی کے سرٹیفکیٹ دیے جائیں گے؟”

بھگونت مان کا کہنا تھا کہ اب پنجاب برداشت کی حد کو پہنچ چکا ہے: "ہم مزید یہ تماشہ نہیں سہہ سکتے۔ ہماری ریاستیں ملک کی کل غذائی پیداوار کا 70 فیصد فراہم کرتی ہیں، اور انہی کے ساتھ آپ لڑائی مول لے رہے ہیں۔ اپوزیشن کو بھی چاہیے کہ وہ ایسی اہم باتوں پر توجہ دے۔”

Leave A Reply

Your email address will not be published.