sui northern 1

پیٹرول کی قیمت میں اس بار کتنے روپے کا اضافہ ہوگا؟ عوام کے لئے بڑی خبر

0
Social Wallet protection 2

ملک میں ایک بار پھر پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جس کے باعث عوام پر مہنگائی کا ایک اور بوجھ پڑنے کا امکان ہے۔

sui northern 2

ذرائع کے مطابق، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے پیش نظر حکومت نے نئی قیمتوں کے تعین کے لیے ابتدائی تخمینہ تیار کرلیا ہے۔ اس ورکنگ کے مطابق، پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 6 روپے 60 پیسے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے، جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں 5 روپے 27 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

تاہم کچھ مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی امید بھی کی جا رہی ہے۔ مٹی کا تیل 3 روپے 74 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل 2 روپے 23 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کی توقع ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ نئی قیمتوں کی سمری کل وزارت خزانہ کو بھجوائی جائے گی، جس پر وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔ یہ قیمتیں آئندہ 15 دن کے لیے نافذ العمل ہوں گی۔

واضح رہے کہ یکم جولائی کو بھی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 36 پیسے فی لیٹر اضافہ کرتے ہوئے نئی قیمت 266 روپے 89 پیسے فی لیٹر مقرر کی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.