بینک مکرمہ لمیٹڈ کی سرمایہ کاری میں توسیع اور اثاثہ فروخت، مالی استحکام اور روشن مستقبل کی ضمانت
کراچی (نیوز ڈیسک) 2025
بینک مکرمہ لمیٹڈ (بی ایم ایل) مالی استحکام کے سفر میں مسلسل کامیاب پیش رفت کر رہا ہے، اور حالیہ سرمایہ کاری اقدامات اس کی طویل المدتی ترقی کی جانب ایک اہم سنگ میل ثابت ہو رہے ہیں۔

اس پیش رفت کو مزید تقویت اس وقت ملی جب بینک کے سرپرست، معزز ناصر عبداللہ حسین لُوتاہ نے 5 ارب روپے کی خطیر رقم جمع کرائی، جو ضوابطی منظوری کے بعد "حصص سبسکرپشن کی پیشگی ادائیگی” کے طور پر شمار کی جائے گی۔
یہ نئی سرمایہ کاری 2023 میں دی گئی 10 ارب روپے کی سرمایہ کاری کا تسلسل ہے، جو بی ایم ایل کے مالی ڈھانچے کو مزید مضبوط کرتی ہے۔ مزید برآں، ناصر عبداللہ حسین لُوتاہ کی ملکیت میں موجود گلوبل ہالی ڈیولپمنٹ لمیٹڈ (جی ایچ ڈی ایل) کے بی ایم ایل میں انضمام کی تجویز بھی مستقبل کی مالی حکمت عملی کا حصہ ہے۔
ان تمام اقدامات کی روشنی میں، محترم لُوتاہ کی جانب سے بینک مکرمہ اور پاکستان کے مالیاتی نظام میں اب تک کی مجموعی سرمایہ کاری 41 ارب روپے تک پہنچ چکی ہے، جو ان کے اعتماد، وابستگی اور بینک کے مستقبل پر یقین کا واضح ثبوت ہے۔ بینک مکرمہ اپنے سرپرست کی مسلسل رہنمائی اور تعاون پر دلی تشکر کا اظہار کرتا ہے۔
