9 مئی کیس میں سزا یافتہ تحریک انصاف کے چار کارکنوں کو عدالت نے بری کر دیا۔

0

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ہائی کورٹ نے 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں سزا یافتہ تحریک انصاف کے چار کارکنان کو بری کر دیا۔

عدالت نے سہیل، اکرم، شاہ زیب اور میرا خان کی رہائی کا حکم سناتے ہوئے انہیں مقدمے سے باعزت بری کر دیا۔ یہ فیصلہ جسٹس اعظم خان اور جسٹس خادم سومرو پر مشتمل ڈویژن بینچ نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد سنایا۔
تحریک انصاف کی نمائندگی وکیل بابر اعوان، سردار مصروف اور آمنہ علی نے کی۔ بابر اعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پراسیکیوشن کے 9 میں سے صرف ایک گواہ، اے ایس آئی محمد شریف، نے ملزمان کی شناخت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ فائرنگ کا الزام تو لگایا گیا لیکن کوئی زخمی نہیں ہوا، سزا صرف اس جرم کو دی جائے جو ثابت ہو، قانون کو تماشہ نہ بنایا جائے۔
دورانِ سماعت جسٹس خادم حسین سومرو نے پراسیکیوشن سے استفسار کیا کہ اگر ان کے پاس شواہد موجود ہیں تو عدالت کو فراہم کیے جائیں۔ پراسیکیوٹر نے مؤقف اپنایا کہ شواہد موجود ہیں مگر ان کے پیش کرنے کے لیے مزید وقت درکار ہے۔ انہوں نے مؤقف دیا کہ پولیس اسٹیشن پر حملہ کرنا بذات خود ایک سنگین جرم ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.