غزہ میں اسرائیلی بمباری سے ایک اور حماس رہنما شہید
مذکورہ اسرائیلی لیڈر جنگجو ونگ کے سپورٹ ہیڈ کوارٹر کے سربراہ تھے، رپورٹ
(نیوز ڈیسک)غزہ میں اسرائیلی بمباری سے حماس رہنما محمد عیسیٰ العیسی شہید ہوگئے۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملے کا ماسٹر مائنڈ حماس لیڈر مارا گیا۔ حماس رہنما محمد عیسیٰ العیسی کو صابرہ میں شہید کیا گیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق العیسی کو حماس کے بانیوں میں شمار کیا جاتا تھا۔ عیسیٰ العیسی جنگجو ونگ کے سپورٹ ہیڈ کوارٹر کے سربراہ تھے۔
دوسری جانب غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری ہے۔ اسرائیلی فوج کے حملوں میں مزید 81 فلسطینی شہید اور 412 زخمی ہو گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیل نے پناہ گزین کیمپوں، اسکولوں اور گھروں کو نشانہ بنایا۔
غزہ شہر میں جافا اسکول کے قریب اسرائیلی حملے میں 5 بچوں سمیت 8 فلسطینی شہید ہوگئے۔
غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 56 ہزار 412 ہوگئی جبکہ 1 لاکھ 33 ہزار 56 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔
