پاکستان کو میدان جنگ میں شکست نہیں دی جا سکتی: سابق بھارتی افسر و تجزیہ کار کا اعتراف

0

( نیوز ڈیسک) سابق بھارتی افسر اور تجزیہ کار نے تسلیم کر لیا کہ پاکستان ناقابل شکست ، کبھی نہیں ہارا۔

پراوین سواہنے نے اعتراف کیا کہ بھارت کیلئے پاکستان کو میدان جنگ میں زیر کرنا ممکن نہ ہو سکا ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو جنگی شکست نہیں دی جا سکتی،پاکستان نے مغربی محاذ پر آج تک کسی جنگ میں شکست نہیں کھائی۔

پاکستان نے 1971 کی جنگ بھی صرف مشرقی محاذ پر ہاریانہوں نے کہا کہ اگر بھارت واقعی مغربی محاذ پر پاکستان کو شکست دیتا تو آج لائن آف کنٹرول موجود نہ ہوتی۔ بھارت مغرب میں پاکستان کو فتح نہیں کر سکا ، لائن آف کنٹرول کی موجودگی خود اس بات کا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشرقی محاذ پر بھارت نے فضائی اور زمینی نقل و حمل بند کر دی تھی، اس لیے پاکستان کی سپورٹ ممکن نہ رہی۔

سواہنے نے کہا کہ مغربی محاذ پر پاکستانی فوج نے ہمیشہ ڈٹ کر مقابلہ کیا،بھارت کے لیے یہ مغربی محاذ کبھی آسان نہ تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.