اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیراعظم اماراتی صدر کی دعوت پر اعلیٰ حکومتی وفد کے ہمراہ ابوظبی روانہ
متحدہ عرب امارات کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے تعلقات، اقتصادی تعاون اور دیگر امور پر گفتگو ہوگی
وزیراعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات کے صدر کی دعوت پر اعلیٰ حکومتی وفد کے ہمراہ ابوظبی روانہ ہو گئے۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظبی کے فرمانروا شیخ محمد بن زید النہیان کی دعوت پر ایک روزہ سرکاری دورے پر یو اے ای روانہ ہو گئے۔
