پاکستان کو رانا نعیم جیسے جدید ہاکی کے ماہر کوچز کی ضرورت ہے، مشیرِ وزیراعظم رانا ثناءاللہ

0

وکٹران اب پاکستان میں! Your Partner for Reliable Power 🔋 in Pakistan. 🇵🇰 The Best Energy Saving Solution ⚡

اسلام آباد : مشیرِ وزیراعظم پاکستان رانا ثناءاللہ خاں نے کہا ہے کہ پاکستان ہاکی کو ایک بار پھر اپنے سنہری دور میں واپس لانے کے لیے ہمیں رانا نعیم جیسے جدید ہاکی کے تقاضوں کو سمجھنے والے کوچز کی ضرورت ہے۔ یہ بات انہوں نے یورپیئن ہاکی چیمپیئن اور انڈر-14 کوچ رانا نعیم اور اُن کے ہمراہ موجود سینئر کوچ رانا اشفاق المعروف "چاچو” سے ملاقات کے دوران کہی۔

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ پاکستان ہاکی کی بہتری اُس وقت ممکن ہے جب ہم جدید ٹیکنیکس، سائنسی بنیادوں پر ٹریننگ، اور یورپی سسٹم سے فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ رانا نعیم اس معیار پر پورا اترتے ہیں اور ان شاء اللہ جلد انہیں ایک اہم ذمے داری سونپی جائے گی۔

مشیرِ وزیراعظم نے رانا نعیم کو یورپیئن لیول پر نمایاں کارکردگی دکھانے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام اور ہاکی کے شائقین پاکستان کو ایک بار پھر فتح کے اسٹینڈ پر دیکھنے کے خواہشمند ہیں، اور رانا نعیم جیسے قابل کوچز اس خواب کو حقیقت میں بدل سکتے ہیں۔

اس موقع پر رانا اشفاق "چاچو” نے کہا، "ہمیں اپنے بھائی رانا نعیم کی کامیابی پر فخر ہے۔ انہوں نے ملک کا نام روشن کیا ہے، اور ہم سب ان کے لیے دعاگو ہیں کہ وہ پاکستان ہاکی کو نئی بلندیوں تک لے جائیں۔”

Leave A Reply

Your email address will not be published.