پاکستان کے ساتھ سیریز کا شدت سے انتظار ہے،آسٹریلوی سی ای او ٹوڈ گرین برگ : "

0

وکٹران اب پاکستان میں! Your Partner for Reliable Power 🔋 in Pakistan. 🇵🇰 The Best Energy Saving Solution ⚡

میلبرن (اسپورٹس ڈیسک) — کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ٹوڈ گرین برگ نے ایک آن لائن پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم آئندہ سال کے اوائل میں پاکستان کے دورے پر وائٹ بال سیریز کھیلنے جا رہی ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ تعلقات کا ایک اہم مرحلہ ہو گا۔

ٹوڈ گرین برگ کا کہنا تھا کہ "میرے خیال میں یہ ایک مرتبہ پھر پاکستان کا ایک کامیاب اور مثبت دورہ ہو گا۔” انہوں نے 2022 کے دورہ پاکستان کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ "ہمیں اُس وقت بہترین استقبال اور میزبانی ملی تھی، اور اسی طرز کی مزید سیریز ہوں تو یہ نہایت خوش آئند ہوگا۔”

سی ای او کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق پاکستان کے خلاف سیریز ان کے بین الاقوامی شیڈول کا ایک اہم حصہ ہے۔ "ریڈ بال اور وائٹ بال سیریز کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ ہماری اچھی اور تعمیری بات چیت جاری ہے، اور ہم مستقبل میں مزید باہمی سیریز کے امکانات تلاش کر رہے ہیں۔”

ٹوڈ گرین برگ نے بگ بیش لیگ (BBL) میں پاکستانی کرکٹرز کی شمولیت پر بھی بات کی۔ ان کا کہنا تھا، "ہم بی بی ایل میں دنیا بھر سے کھلاڑیوں کی شرکت کے خواہاں ہیں، اور اگر پاکستان کے سرفہرست کھلاڑی آئیں گے تو وہ نہ صرف خود لطف اندوز ہوں گے بلکہ یہ لیگ، ٹیمز اور فرنچائزز کے لیے بھی فائدہ مند ہو گا۔”

انہوں نے مزید کہا، "پاکستانی کھلاڑیوں کی کمیونٹی میں بہت مقبولیت ہے، اس میں کوئی شک نہیں۔ بی بی ایل کے اگلے ایڈیشن کے لیے ہماری کوشش ہو گی کہ چند بڑے ناموں کو ضرور شامل کریں۔ فی الحال بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔”

ٹوڈ گرین برگ کے اس بیان کو کرکٹ شائقین نے مستقبل میں پاکستان-آسٹریلیا کرکٹ تعلقات کی مضبوطی کے لیے ایک مثبت اشارہ قرار دیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.