پی سی بی کا بڑا اقدام: اسلام آباد کرکٹ ایسوسی ایشن کی قیادت برطرف، انتخابات کالعدم قرار

0

وکٹران اب پاکستان میں! Your Partner for Reliable Power 🔋 in Pakistan. 🇵🇰 The Best Energy Saving Solution ⚡

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اسلام آباد کرکٹ ایسوسی ایشن سے متعلق اہم فیصلہ کرتے ہوئے گورننگ بورڈ کے سابق رکن اور اسلام آباد ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر شکیل شیخ کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اسلام آباد ریجن اور زونل کرکٹ ایسوسی ایشنز کے مارچ 2023 میں ہونے والے انتخابات کو بھی کالعدم قرار دے دیا گیا ہے۔

پی سی بی کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ عبداللہ خرم نیازی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، انڈیپنڈنٹ ایڈجوڈی کیٹر کے فیصلے کی روشنی میں یہ کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ریجن کی زونل و ریجنل ایسوسی ایشنز کے تمام امور کو فوری طور پر بند کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

پی سی بی نے شکیل شیخ کے علاوہ ناصر اقبال، عارف قریشی، عرفان منظور اور دیگر عہدیداروں کو بھی ان کے عہدوں سے فارغ کر دیا ہے، جبکہ تمام برطرف شدہ عہدیداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے دفاتر سے دستبردار ہو جائیں۔

یہ فیصلہ پی سی بی کی گورننس اصلاحات کے تسلسل کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے، جس کا مقصد علاقائی ایسوسی ایشنز میں شفافیت اور میرٹ پر مبنی نظام کو فروغ دینا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.