ملک کےمختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

0

وکٹران اب پاکستان میں! Your Partner for Reliable Power 🔋 in Pakistan. 🇵🇰 The Best Energy Saving Solution ⚡

سندھ کے دارالحکومت کراچی میں رات گئے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق زلزلے کے جھٹکے کھوکھراپار اور ملیر کے مختلف علاقوں میں محسوس کئے گئے۔ لانڈھی، قائد آباد، فیوچر موڑ، گل احمد، اسپتال چورنگی کے علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت تین اعشاریہ دو جبکہ گہرائی 12 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ ایک بج کر 6 منٹ پرآیا۔ مرکز گڈاپ ٹاؤن کے قریب تھا۔زلزلے کے باعث لوگوں خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہرنکل آئے۔ زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔ زلزلہ پیما مرکز کے ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز کراچی کے علاقے قائد آباد کے نزدیک تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.