سی ٹی ڈی کارروائیا ں، 34 دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے

0

وکٹران اب پاکستان میں! Your Partner for Reliable Power 🔋 in Pakistan. 🇵🇰 The Best Energy Saving Solution ⚡

 

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر صوبے کے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 34 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزمان میں فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خطرناک دہشت گرد بھی شامل ہیں۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق کارروائیاں لاہور، بہاولپور، ننکانہ صاحب، راولپنڈی سمیت دیگر شہروں میں کی گئیں۔ لاہور سے 2 جبکہ بہاولپور سے 1 انتہائی مطلوب دہشت گرد کو حراست میں لیا گیا۔گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، ایک ہینڈ گرنیڈ، 18 ڈیٹونیٹرز اور دیگر خطرناک اشیاء برآمد کی گئی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی مکمل کر چکے تھے، تاہم بروقت کارروائی سے ایک بڑا سانحہ ٹال دیا گیا۔ترجمان کے مطابق رواں ماہ کے دوران پنجاب بھر میں 5045 کومبنگ آپریشنز کیے گئے جن کے نتیجے میں 604 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.