آئی ایم ایف نے صرف خیبرپختونخوا کی کارکردگی کو سراہا ہے، علی امین گنڈاپور

0

وکٹران اب پاکستان میں! Your Partner for Reliable Power 🔋 in Pakistan. 🇵🇰 The Best Energy Saving Solution ⚡

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے صرف خیبرپختونخوا (کے پی) صوبے کی کارکردگی کو سراہا ہے، آئی ایم ایف نے کہا کے پی نے اپنے اہداف حاصل کیے۔

ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائییکورٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وفاق اور باقی صوبوں نے آئی ایم ایف سے متعلق اپنا کام کیوں نہیں کیا؟ ہمارا 200 ارب سے زائد کا سرپلس ہے، سندھ، پنجاب نے سرپلس کیوں نہیں دیا؟، وفاق کیوں قرضے لے رہا ہے؟

وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ ہم نے صوبے میں کسی کو جلسے سےنہیں روکا، پیپلز پارٹی کے کارکن ریڈ زون میں داخل ہوگئے تھے، ریڈ زون کے قواعد و ضوابط (ایس او پیز) توڑنے پر شیلنگ کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے کارکنوں پر شیلنگ کے آرڈر میں نے نہیں دیے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان پر کوئی کیس نہیں، وہ بےگناہ جیل میں قید بھگت رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.