لاہور کے نواحی علاقے کاہنہ میں پولیس نے ڈکیتی کے مقدمے کی تفتیش کے دوران انکشاف کیا ہے کہ ویمن پولیس اسٹیشن کی ایس ایچ او ثانیہ مبینہ طور پر ڈاکوؤں کی ساتھی نکلی۔ پولیس نے چند ملزمان کو گرفتار کیا جنہوں نے دورانِ تفتیش بتایا کہ واردات میں استعمال ہونے والا پستول ایک مخصوص گھر میں چھپایا گیا ہے۔

پولیس جب اس گھر پر چھاپا مارنے پہنچی تو معلوم ہوا کہ وہاں ایس ایچ او ثانیہ رہائش پذیر ہے۔ تلاشی کے دوران پولیس نے اسلحہ برآمد کرلیا۔
ثانیہ کو حراست میں لے کر اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

