پاکستانی سکواش پلیئر عشب عرفان نے سینٹ لوئس اوپن 2025 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

0

وکٹران اب پاکستان میں! Your Partner for Reliable Power 🔋 in Pakistan. 🇵🇰 The Best Energy Saving Solution ⚡

اسلام آباد: پاکستان کے ابھرتے ہوئے سکواش اسٹار عشب عرفان نے امریکہ میں ہونے والے سینٹ لوئس اوپن 2025 کے فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

یہ ایونٹ آر سی پرو سیریز کے تحت منعقد ہوا، جس کی انعامی رقم 15 ہزار ڈالر تھی۔ 20 سالہ عشب عرفان نے برطانیہ کے کھلاڑی چارلی لی کو فائنل میں سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔

37 منٹ تک جاری رہنے والے مقابلے میں عشب نے چارلی کو (11-7, 11-2, 11-7) سے ہرا کر فتح اپنے نام کی۔

اس وقت عشب عرفان ورلڈ رینکنگ میں 66 ویں نمبر پر ہیں۔ ان کے کوچ جہانزیب مسعود نے اس کامیابی کو سکواش کے روشن مستقبل کی نوید قرار دیا۔ انہوں نے کہا:

"یہ جیت عشب کی انتھک محنت، لگن اور استقامت کا نتیجہ ہے، اور اس نے ثابت کیا ہے کہ پاکستانی کھلاڑی عالمی سطح پر کامیابی حاصل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔”

جہانزیب مسعود کے مطابق، اس فتح کے بعد عشب عرفان کی عالمی درجہ بندی میں بہتری متوقع ہے اور ان کا نمبر 66 سے 57 تک آنے کا امکان ہے۔

اس شاندار کامیابی پر ملک بھر سے عشب عرفان کو مبارکبادیں دی جا رہی ہیں اور انہیں پاکستان سکواش کا مستقبل قرار دیا جا رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.