انٹرنیشنلتازہ ترین

کینیڈا تعلیم کیلئے آنے والے بیشتر طلبا غائب، حیران کن رپورٹ جاری

2024 میں تعلیم کے لئے کینیڈا آنے والے بیشتر طلبا غائب ہوگئے، کینیڈانے غیر ملکی طلبا کے حوالے سے حیران کن رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق 50ہزارطلبا نے کینیڈا پہنچنے کے بعد تعلیمی اداروں میں رجسٹریشن ہی نہیں کرائی، بھارت سے آنے والے بیشتر طلبا کینیڈا پہنچتے ہی غائب ہوگئے، اسٹڈی پرمٹس کوطلبا نے نوکریوں، امریکا میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کیلئے استعمال کیا۔بھارت سے 20,000 سے زائد طلبا جن تعلیمی اداروں میں آنے تھے وہاں رجسٹرڈہی نا ہوئے،نائجیریا سے 3,902 اور گھانا سے 2,712 طلباء بھی کینیڈا پہنچتے ہی غائب ہوگئے۔

کینیڈا میں 89.8 فیصد بین الاقوامی طلباء کا اندراج تصدیق شدہ، 23,514 طلباء کی حیثیت کا ریکارڈ غائب ہے، کینیڈا میں غیر رجسٹرڈ طلباء میں سے کچھ کم اجرت والی نوکریاں کر رہے ہیں۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ کینیڈا میں کچھ طلباء نے اسٹڈی پرمٹس کو امریکہ میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کے لیے استعمال کیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button