پاکستان میں 29 سال بعد آئی سی سی ایونٹ،نیوزی لینڈ کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری، تازہ ترین صورتحال جانیں

0

پاکستان میں 29 سال بعد آئی سی سی ایونٹ ہورہا ہے اور آج افتتاحی میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ مدمقابل ہیں جہاں کیوی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے ، فہیم اشرف کی جگہ فاسٹ بولر حارث رؤف ٹیم میں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دوسری اننگزمیں یہاں اوس پڑتی ہے، ہم دفاعی چیمپئن ہیں،تھوڑا دباؤ ہوگا۔

اس کے علاوہ کیوی کپتان مچیل سینٹنر کا کہنا تھا کہ کراچی اسٹیڈیم کی وکٹ اچھی لگ رہی ہے، رات میں اوس ہوگی، ٹیم میں فاسٹ بولر میٹ ہنری کی واپسی ہوئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.