
جنوبی افریقا نے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
پاکستان کا 207 رنز کا ہدف جنوبی افریقا نے 19.3 اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا اور سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کی۔سنچورین میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے۔