پاکستانتازہ ترین

آسٹریلیا کیخلاف میچ میں محمد رضوان نے ورلڈ ریکارڈ برابر کردیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ایک میچ میں سب سے زیادہ کیچ پکڑنے کا ریکارڈ برابر کردیا۔

دوسرے ون ڈے میں آسٹریلوی بیٹرز وکٹوں کے پیچھے کیچ تھماتے رہے، وکٹ کیپرمحمد رضوان نے چھ کیچز پکڑے اور ورلڈ ریکارڈ بھی برابر کیا۔

رپورٹ کے مطابق قومی کپتان محمد رضوان اگر آج آسٹریلوی بیٹر ایڈم زیمپا کا کیچ پکڑ لیتے تو یہ ورلڈ ریکارڈ ان کے نام ہو جاتا۔

اس سے قبل ایڈم گلکرسٹ، مارک باؤچر، ایلک اسٹیورٹ، میٹ پرائیر، جوز بٹلر، سرفراز احمد، کوئنٹن ڈی کاک اور میتھیو کراس بھی ایک میچ میں 6 کیچ کرچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button