پاکستانتازہ ترین

پاکستان کو لاحق سکیورٹی ایشوز پر شکایات، افغان ناظم الامور کی وضاحت آگئی

اسلام آباد (نمائندہ کنول رباب) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں تعینات افغان ناظم الامور مولوی سردار شکیب نے کہا ہے کہ پاکستان کو افغانستان سے سکیورٹی مسائل پر شکایات ہیں، اور ان کا موقف ہے کہ افغانستان غیر ریاستی عناصر کی حمایت نہیں کرتا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولوی سردار شکیب نے کہا، "پاکستان اور افغانستان دونوں کو سکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے، اور خطے میں امن و استحکام ہماری مشترکہ خواہش ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو قائل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ کچھ غیر ریاستی عناصر دراندازی کرتے ہیں، اور ان کی حکومت کی پالیسی اس معاملے میں بالکل واضح ہے۔

افغان ناظم الامور نے بتایا کہ "ہمیں اقتدار میں آئے تین برس کی انتہائی قلیل مدت ہوئی ہے، اور ہم وسطی و جنوبی ایشیا میں رابطے کا ذریعہ بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔” انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان رابطے کے چینل موجود ہیں، جو دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔

یہ بیان اس وقت آیا ہے جب پاکستان کی جانب سے سکیورٹی کی صورتحال پر بار بار تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی نوعیت اور بہتری کے امکانات پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button