پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیل جاری ہے۔قومی بیٹر سعود شکیل نے اس ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بھی سنچری اسکور کرلی ، سعود شکیل نے ٹیسٹ کیریئر کی چوتھی سنچری بنائی ہے۔

سعود نے 181 گیندوں پر 4 چوکوں کی مدد سے سنچری بنائی۔ قومی ٹیم نے دوسرے دن اپنی اننگز تین وکٹوں کے نقصان پر 73 رنز سے شروع کی۔کپتان شان مسعود اور نائب کپتان سعود شکیل نے 16, 16 رنز پر دوسرے دن کےکھیل کا آغاز کیا۔
راولپنڈی میں کھیلے جارہے اس میچ کے پہلے روز انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔راولپنڈی ٹیسٹ میں جمعہ یعنی آج کھیل کے سیشنز کے اوقات میں تبدیلی کی گئی، دوسرے روز کاکھیل 10 بجے شروع ہوا،کھانے کا وقفہ ساڑھےبارہ بجےہوا، دوسرے سیشن کا آغاز ڈیڑھ بجےہوا جب کہ چائے کا وقفہ 3بجے ہوگا۔
راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے دن کا تیسراسیشن 3بج کر 20منٹ پر شروع ہوگا، جب کہ کھیل کا اختتام 5 بج کر 20 منٹ پر ہوگا۔
