تازہ ترینشوبز

چاہت فتح علی خان جیسے لوگوں کووائرل کرنیوالوں سے مایوسی ہے، بشریٰ انصاری

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سینئراداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ وہ چاہت فتح علی خان جیسے لوگوں کووائرل کرنےوالوں سے مایوس ہیں۔ بشریٰ انصاری نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطورِمہمان شرکت کی جہاں میزبان کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں بشریٰ انصاری نے کہا کہ مجھے پاکستان کے وائرل کلچر اورہمارے لوگوں کی ذہنیت پرافسوس ہے کہ یہ کس طرح کی چیزوں کو وائرل کررہے ہیں،یہ وائرل ٹرینڈ میری سمجھ سے بالاتر ہے۔

بشریٰ انصاری نے کہا کہ چاہت فتح علی خان اور ان جیسے کئی دوسرے لوگ جس چیز کے لیے مشہور ہو رہے ہیں اس پر کہنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔ سینئر اداکارہ نے کہا کہ مجھے یہ دیکھ کرتکلیف ہوتی ہے کہ کس طرح موسیقی کی کھلے عام بےعزتی ہو رہی ہے،ماضی کے مقبول گانوں اورموسیقی کااس طرح استحصال مجھ سے برداشت نہیں ہوتا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button