اسلام آباد (نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا کے اضلاع شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے فائرنگ کے تبادلے کے بعد 12 خوارج کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 19 ستمبر کو 7 دہشت گردوں کے ایک گروپ نے سرحد پر دراندازی کی کوشش کی، سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شمالی وزیرستان کے ضلع اسپن وام میں دراندازوں کو گھیر لیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد ساتوں در انداز خوارج ہلاک کردیے گئے، ہلاک خوارج سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ ادھر جنوبی وزیرستان کے ضلع لدھا میں خوارج کے ایک گروپ نے سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ جوانوں نے دلیری سے مقابلہ کرتے ہوئے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا اور اس دوران 5 خوارج ہلاک کردیے۔بیان میں کہا گیا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران دھرتی کے 6 بہادر سپوت بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔
نام نہاد بھارتی انتخابات، رائے شماری کا نعم البدل نہیں ہو سکتے، چوہدری لطیف اکبر