sui northern 1

افغان قونصل جنرل نے سفارتی آداب کی دھجیاں اڑا دیں:دیکھیں ویڈیو

0
Social Wallet protection 2

پشاور( نیوز ڈیسک)افغان قونصلیٹ نے رحمت اللعالمین ﷺکانفرنس میں شرکت کے دوران سفارتی اصولوں کی خلاف ورزی کی اور قومی ترانے کے احترام میں کھڑے نہ ہو ئے۔

sui northern 2

 

جس پر اعلیٰ حکام اور قوم میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، اور مطالبہ کیا جارہا ہے کہ ایسے شخص کو ناپسندیدہ قرار دے کر پاکستان سے نکال دیا جائے۔افغان قونصل جنرل محب اللہ شاکر پاکستان کے قومی ترانے کے دوران کھڑے نہ ہوئے اور سفارتی پروٹوکول کی دھجیاں اڑاتے ہُوئے ڈھٹائی کے ساتھ اپنی سیٹ پر بیٹھے رہے۔

ان کے ہمراہ جو وفد آیا تھا اس نے بھی یہ ہی حرکت کی۔ذرائع نے کہاکہ یہ غیر معمولی واقعہ ہے اور سفارتی آداب کے بالکل برخلاف ہے۔محکمہ خارجہ کو اس واقعہ کا نوٹس لینا چاہیے اور سفارتی اصولوں کی خلاف ورزی پر ڈیمارش دینا چاہیے۔ماہرین نے مظالبی کیا کہ اس کے خلاف ایکشن لینا چاہئے کہ آئندہ کو ئی ایسی حرکت نہ کرے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.