ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی، پاکستان اور کوریا کے درمیان میچ دو دو گول سے برابر

0

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ایشین ہاکی چیمپئنز شپ میں پاکستان اور کوریا کے درمیان میچ دو دو گول سے برابر ہوگیا۔چین کے شہر بولینبیور میں جاری ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور کوریا کے درمیان دلچسپ میچ ہوا، کوریا نے دوسرے ہی کواٹر میں گول کر کے برتری قائم کی جو تیسرے کواٹر تک برقرا رہی۔

پاکستان ٹیم تیسرے کواٹر تک کوئی گول نہ کرسکی تھی اور ایک گول سے ہار رہی تھی لیکن چوتھے کواٹر میں پاکستان ٹیم نے شاندار کم بیک کیا اور حنان شاہد نے اوپر نیچے دو گول کردیے لیکن میچ کے اختتام سے صرف 9 سیکنڈز قبل کوریا نے ایک اور گول کر کے مقابلہ برابر کردیا۔پاکستان ٹیم اب تک چیمپئنز ٹرافی میں کوئی کامیابی حاصل نہیں کر سکی ہے۔گزشتہ روز بھی ملائیشیا کے خلاف میچ دو دو گول سے برابر ہوگیا تھا جبک قومی ٹیم تیسرا میچ بدھ کو جاپان کے خلاف کھیلے گی۔

کھیل کا نہیں تو سیاسی میدان سہی، بھارتی خاتون ریسلر ونیش پھوگاٹ کی سیاست میں شمولیت 

Leave A Reply

Your email address will not be published.