تازہ ترینکھیل

آل راؤنڈر معین علی کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)انگلینڈ کے آل راؤنڈر معین علی نے تمام طرز کی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق انگلش آل راؤنڈر معین نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں اس وقت 37 سال کا ہوں اور رواں ماہ آسٹریلیا کی سیریز کے لیے مجھے منتخب نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ نئی آنے والے کھلاڑیوں کو موقع ملے اور یہ مجھے پہلے ہی بتادیا گیا تھا کہ اور میں انگلینڈ کے لیے بہت کرکٹ کھیل چکا ہوں لہذا مجھے محسوس ہوا کہ یہی درست وقت ہے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی جائے۔2014 میں انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے معین علی نے بطور آل راؤنڈر 68 ٹیسٹ، 138 ون ڈے اور 92 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے، انہوں نے آخری بار ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کی نمائندگی کی تھی۔

انہوں نے انگلینڈ کے لیے تمام فارمیٹس میں 6 ہزار 678 رنز بنائے جس میں 8 سنچریاں، 28 نصف سنچریاں شامل ہیں جب کہ انہوں نے 366 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button