تازہ ترین

دولت مشترکہ کی سیکریٹری جنرل پیٹریشیا اسکاٹ لینڈ کی دفترِ خارجہ آمد

اسلام آباد(نیوزڈیسک)نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کے لیے دولت مشترکہ کی سیکریٹری جنرل پیٹریشیا اسکاٹ لینڈ دفترِ خارجہ پہنچ گئیں۔

پیٹریشیا اسکاٹ لینڈ دفتر خارجہ پہنچیں تو اسحاق ڈار نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔

اسحاق ڈار نے ابتدائی مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان کے دورے پر آنے والی سیکرٹری جنرل دولت مشترکہ کو خوش آمدید کہتا ہوں۔

مزیدپڑھیں:صاف شفاف ماحول میں رہنا ہر شہری کا بنیادی اور آئینی حق ہے،سپریم کورٹ

ذرائع کے مطابق، اس ملاقات کے دوران دونوں فریقین کے درمیان ہاہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اس ملاقات میں پاکستان اور دولت مشترکہ کے درمیان تعاون کے فروغ کے مواقعوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button