انٹرنیشنلایڈیٹوریلتازہ ترین

اسرائیل نے الشفاء اسپتال کے ڈائریکٹر سمیت 55 فلسطینیوں کو چھوڑ دیا

تل ابیب (نیوزڈیسک)اسرائیل نے غزہ سے حراست میں لیے گئے فلسطینیوں کو رہا کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے غزہ میں حراست میں لیے گئے 55 فلسطینیوں کو رہا کردیا ہے جس میں الشفاء اسپتال کے ڈائریکٹر بھی شامل ہیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ محمد ابو سلمیہ کو اسرائیلی فوج نے گزشتہ برس نومبر میں الشفاء اسپتال پر چھاپے دوران حراست میں لیا تھا جنہیں اب چھوڑ دیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے الزام عائد کیا ہےکہ حماس اسپتال کی سہولیات کو عسکری مقاصد کے لیے استعمال کررہا ہے اور اس نے اسپتال کو ایک ٹنل کی شکل دی ہوئی ہے تاہم ابو سلمیہ اور اسپتال کے دیگر اسٹاف نے اس الزام کی تردید کی ہے۔

جنوبی غزہ کے النصیر اسپتال کے ڈائریکٹر نے بھی ابو سلمیہ کی رہائی کی تصدیق کی اور بتایا کہ 5 افراد کو النصیر اسپتال اور دیگر کو الاقصیٰ شہید اسپتال سے حراست میں لیا گیا تھا۔

فلسطینی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہےکہ اسرائیلی فوج نے چھاپوں کے دوران کئی اسپتالوں کو ڈرامائی انداز میں بند کرنے پر مجبور کیا اور سروسز بھی بند کردیں۔

مزیدخبروں کے لئے ہمارے آفیشل فیس بک،ٹوئٹراورواٹس ایپ چینل کو فالوکریں

Twitter WHATSAPP CHANNEL FACEBOOK PAGE

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button