دستاویزی فلم شواہد غزہ میں ہونے والے تاریخ کے بدترین قتل عام کو ثابت کرے گی،ایمینے ایردوان

0

انقرہ(شبانہ ایاز)خاتون اول ایمینےُ ایردوان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انادولو ایجنسی کی طرف سے بنائی جانے والی دستاویزی فلم جو غزہ میں اسرائیل کے جنگی جرائم کو واضح طور پر ظاہر کرتی ہے، اس صدی کی اہم ترین ڈاکیومینٹری فلم میں شامل ہوگی اور آئندہ نسلوں پر غزہ میں ہونے والے قتل عام کی سنگینیوں کو ثابت کرے گی۔

انادولو ایجنسی کی جانب سے تیار کردہ دستاویزی فلم "شواہد” کے پریمیئر کے موقع پر انادولو ایجنسی کے چیئرمین اور جنرل منیجر سردار کاراگوز نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم ایک ایسے دور سے گزر رہے ہیں جس میں سب سے زیادہ ظلم کی داستان غزہ میں رقم کی جارہی ہے۔ انسانی تاریخ گواہ ہے کہ فلسطین میں اسرائیل نسل کشی کر رہا ہے ۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ترکیہ ہمیشہ مظلوموں کے ساتھ ہے اور ظالموں کے خلاف ہے اور یہ کہ وہ ہر حال میں تاریخ پر نظر رکھے ہوئے ہے، خاتون اول ایمینےُ ایردوان نے کہا کہ بڑھتے ہوئے انسانی المیے کو روکنے اور غزہ میں امن کے لیے ترکیہ ہر قسم کی مدد کرتا رہے گا ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے بہادر رپورٹرز، جو انتہائی مشکل حالات میں آگ و خون کے اندر اپنے فرائض نبھارہے ہیں، انسانیت کا اعزاز ہیں، ظلم کو روکنے کے لیے ان کی جدوجہد اور انصاف کے نظام کو چلانے کے لیے ان کے فراہم کردہ ثبوتوں کی بدولت جو مظالم ریکارڈ ہوئے ہیں اور جو انٹرویوز حاصل ہوئے ہیں وہ طویل عرصے تک انسانی ضمیروں کو جھنجھوڑتے رہیں گے ۔

ایمینے اردوان نے مزید کہا کہ دستاویزی فلم ‘شواہد (شواہد) جسے ہمارے رپورٹرز نے سچ کی آواز کے طور پر انتہائی محنت اور حوصلے سے تیار کیا، ہماری صدی کی اہم ترین ڈاکیومینٹری فلم میں سے ایک ہوگی اور آنے والی نسلوں کو فلسطین میں ہونے والے قتل عام کے بارے میں اسرائیل کی تمام تر حقیقتوں سے نہ صرف آگاہ کرے گی بلکہ چیخ و پکار بھی کرے گی۔ انادولو ایجنسی کمیونٹی اور ڈائریکٹر اتاکان کرکوکلو کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے خاتون اول ایمینے ایردوان نے نامہ نگاروں، فنکاروں اور دستاویزی فلم کے تمام مراحل میں تعاون کرنے والے ہر فرد کا شکریہ ادا کیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.